ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل، کیوی ٹیم کے خلاف جملے کسنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

ساؤتھپمٹن: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران دو تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

اسٹیڈیم سے نکالے گئے تماشائیوں پر نیوزی لینڈ ٹیم پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام تھا۔ تماشائیوں کی مبینہ غیرمناسب زبان کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ساؤتھپمٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔

بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے چارکی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 30 کلو گرام سے زائد غیر ملکی ساختہ دھماکا خیز مواد اوربال بیئرنگ استعمال کیے گئے، دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ہونے والا بارودی مواد کا دھماکا ایک گھرکے باہرکھڑی گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان  پہنچا اور کئی راہ گیر بھی زخمی ہوئے، دھماکے سے زمین میں 4 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا اور پانی کے پائپ پھٹ گئے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،  دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار، ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں اور جلنے کے باعث تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔