وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہپاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے، عوام کو ایم پاکس سے محفوظ بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،ایئرپورٹس پر 6 لاکھ30 ہزار مسافروں کی سکریننگ کی جاچکی ہے۔ پیر کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کے دوران کیس رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ 44 سالہ شخص کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے۔مریض پمز ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل اور تندرست ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ موثر سکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے۔ایئرپورٹس پر 6 لاکھ 30 ہزار مسافروں کی سکریننگ کی جاچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے۔عوام کو ایم پاکس سے محفوظ بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرمختار احمد بھرتھ نے کہاکہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کے لئے تمام تر اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں۔