چلاس: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس حوالدار مجاہد جاں بحق، گھریلوجھگڑے پر نوجوان کی خودکشی

چلاس( بیورو رپورٹ)چلاس شہر میں پویس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ گھریلوجھگڑے پر نوجوان نے خودکشی کرلی ،چلاس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس حوالدار مجاہد جاں بحق ہوگیا،قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی۔دوسری طرف چلاس فاروق آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد رائس نامی نوجوان نے خود کو گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا ،پولیس کے مطابق گولی سینے میں لگی پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز شروع کردیا۔چلاس شہر میں ایک ہفتے کے اندر تین افراد قتل ہوچکے ہیں،عوام علاقہ نے آئی جی پی سے شہر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔