راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 45 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔خاتون کو 20 ستمبر کو بے نظیر بھٹو اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، خاتون کی ٹیسٹ رپورٹس میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ خاتون کنٹونمنٹ علاقے کے مصریال روڈ کی رہائشی تھی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔