کوسٹرحادثے پر پوری قوم سوگوار ہے، راجہ اعظم

شگر(منظور ناز)صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے تھلیچی کے مقام پر المناک حادثے پر انتہائی دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ المناک حادثے میں قیمتی  جانوں کے ضیاع پر پورا گلگت بلتستان کی فضا سوگوار ہے گلگت بلتستان کے عوام متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں انہوں نے کہا اس المناک حادثے کے موقع پر ریسکیو 1122اور مقامی رضا کاروں نے جس بہادری سے لاشوں کو سخت سردی میں دریا سے نکالا اور انسانیت کی اعلی مثال قائم کیا جس پر ان تمام رضا کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سخت سردی میں مشکلات برداشت کرتے ہوئے لاشوں کو دریا سے چند گھنٹے میں نکالا جو نہایت ہی قابل تعریف ہے۔ حادثے کی اطلاع پر محکمہ صحت نے پی ایچ کیو اور جگلوٹ ہسپتال میں ہنگامی طور پر سٹاف اور ادویات کا بندوبست کیا اور زخمیوں کا علاج جاری ہے اللہ رب العزت سے دعا گو ہے کہ زخمیوں کو جلد شفا دیں اور جان بحق افراد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔