بھارتی اداکارہ ہمانشی کھرانہ نے صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا۔ حال ہی میں ہمانشی کھرانہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے صارفین کیساتھ گپ شپ لگانے کیلئے سوال جواب کا سیشن منعقد کیا جہاں انہوں نے کئی دلچسپ سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ پاکستانی اداکارہ صبا قمر سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔سوال جواب کے اس سیشن میں کسی نے ہمانشی کھرانہ سے انکی پسندیدہ اداکارہ کا نام پوچھ لیا۔سوال میں صارف نے لکھا کہ،کوئی بھی موسٹ فیوریٹ پاکستان اداکارہ یا اداکار کا نام بتائیں۔جسکے جواب میں ہمانشی کھرانہ نے کہا کہ بنا کسی شک کے صبا قمر میری سب سے زیادہ پسندیدہ پاکستانی اداکارہ ہیں۔