گلگت بلتستان میں کرونا کا پھیلاو جاری، دس افراد صحت یاب

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ مذید 33 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ 10 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق گلگت میں 15' ہنزہ میں 8'  استور 8' شگر میں اور سکردو و غذر میں ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اس طرح گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 479 ہوچکی ہے جن میں سے گلگت میں 342' ہنزہ 34'  سکردو میں 31' گانچھے 17'استور میں 16' گانچھے 17' شگر میں 12' کھرمنگ دیامر اورنگر میں سات سات اور غذر میں 6 فعال مریض ہیں  گلگت بلتستان میں کرونا کے 10 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں سکردو میں 8' ہنزہ اور گانچھے کا ایک ایک فرد شامل ہے گلگت بلتستان میں کرونا کے پھیلاو کے روزانہ کی شرح 11.26 فیصد ہوگئی ہے۔