سکردو(چیف رپورٹر)محکمہ سروسز گلگت بلتستان نے محکمہ صحت بلتستان سے گاڑیاں ہتھیانے کی ٹھان لی جن گاڑیوں کو اٹھانے کی بات کی جارہی ہے ان میں وہ گاڑی بھی شامل ہے جو معرفی فانڈیشن کی جانب سے محکمہ صحت کو عطیہ کی گئی تھی زرائع کے مطابق گاڑیاں اٹھانے کیلئے سروس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے محکمہ صحت کے ذمہ داران پر مسلسل دبا ڈالا جارہا ہے جن دو گاڑیوں کے اوپر سروسز ڈپارٹمنٹ کی نظریں جمی ہیں وہ انتہائی حساس نوعیت کی ڈیوٹی پر مامور ہیں معرفی فانڈیشن کی جانب سے گاڑی محض اس شرط پر محکمہ صحت کو فراہم کی گئی تھی کہ مذکورہ گاڑی بلتستان کے مریضوں کو سروس دے گی اور دور افتادہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کے انعقاد کے وقت عملے کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دے گی دوسری گاڑی نرسنگ سکول سکردو کے فیکلٹی ممبرز کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دے رہی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت بلتستان کو پہلے ہی گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر سروسز ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مذید دو گاڑیوں کو اپنے حوالے کرنے کیلئے دبا ڈالے جانے کے بعد صورت حال مذید سنگین ہوگئی ہے زرائع کے مطابق سکردو میں نرسنگ سکول چیف سکریٹری کے احکامات کی روشنی میں چل رہا ہے اور یہاں سے اب سینکڑوں نوجوان نرسنگ کی تربیت حاصل کرکے فارغ ہوچکے ہیں اور مختلف ہسپتالوں میں پیشہ وارانہ امور انجام دے رہے ہیں اور اس وقت پورے گلگت بلتستان سے مذکورہ ادارے میں سینکڑوں نوجوان چار سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔