پی آر سی ایس کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، گورنر

 گلگت(پ ر) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس)کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی آر سی ایس، عمران ندیم، اور سیکریٹری عمران شاہ نے گورنر کا استقبال کیا اور ادارے کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان کو پی آر سی ایس کی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین اور سیکریٹری نے گورنر کو ادارے کو درپیش چیلنجز، خاص طور پر بلڈنگ کے مسائل پر تفصیلات فراہم کیں۔گورنر سید مہدی شاہ نے پی آر سی ایس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا، "پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شاندار کام کر رہی ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔"گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ وہ گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے تاکہ ادارے کو درپیش مسائل جلد حل کیے جا سکیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کو درخواست کرنے  کا بھی وعدہ کیا کہ پی آر سی ایس کے لیے ایک مستقل عمارت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا، "عوامی خدمت کرنے والے ادارے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، اور ہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں