طالبان کی پیش قدمی، بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کردیا

 افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 50 بھارتی سفارکاروں سمیت اسٹاف کے ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس نئی دلی بلا لیا گیا، قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔افغانستان میں بھارتی سفارتی موجودگی برقرار ہے، کابل کا سفارت خانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ روزمرہ امور سر انجام دے رہے ہیں۔ادھر چین نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں اور عجلت میں فوجی دستے نکالے، امریکا نے اس عمل سے افغان عوام، خطے کے دیگرممالک پر ملبہ ڈال دیا۔ افغان مسئلے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ چین نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اپنے 210 شہری نکال لئے۔