افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل 95 فیصد سے زائد مکمل ہو گیا،امریکا

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل 95 فیصد سے زائد مکمل ہو گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا عمل 95فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔ 984سی 17طیاروں کے ذریعے ضروری سامان افغانستان سے نکال لیا گیا، افغانستان میں قائم 7 فوجی اڈے بھی افغان وزارت دفاع کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے سبب اشرف غنی حکومت شدید دباو میں ہے، طالبان کے بڑھتے حملے اور مختلف علاقوں میں قبضے کی اطلاعات سے افغان شہریوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں، طالبان کی بربریت ان کے خلاف نفرت میں اضافہ کر رہی ہے۔ دولت آباد میں ہتھیار ڈالنے والے افغان کمانڈوز کوفائرنگ کر کے قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد افغان شہری نے طالبان کو کہا کہ تم کیسے افغان ہو جو اپنے ہی لوگوں کو مارتے ہو۔