چلاس کے عبدالحلیم بوٹو اسلام آباد بار کے جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں راجہ عبدالعلیم خان عباسی گروپ نے میدان مار لیا چوہدری نعیم علی گجر بھاری اکثریت سے صدر جبکہ عبدلحلیم بوٹو جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ نو منتخب جنرل سیکرٹری عبدالحلیم بوٹو کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے شہر چلاس سے ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا کوئی وکیل جنرل سیکرٹری منتخب ہوا۔الیکشن جیتنے کے بعد نو منتخب جنرل سیکرٹری عبدالحلیم بوٹو کا کہنا تھا کہ میری جیت کا سارا کریڈٹ اسلام آباد میں پریکٹس کرنے والے گلگت بلتستان کے معزز وکلا کو جاتا ہے انھوں نے ٹیم ورک کی صورت میں دن رات کام کیا اور میری جیت کو یقینی بنایا۔ گلگت بلتستان کے ان معزز وکلا کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اپنی جیت ان کے نام کرتا ہوں۔