نادیہ حسین کی بیٹیوں کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

ماڈل واداکارہ نادیہ حسین کی بیٹیوں کے ہمراہ خاندان کی شادی میں کیے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی

انسٹاگرام پر اداکارہ نادیہ حسین کی جانب سے بیٹیوں کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں نادیہ حسین کو فیملی کی شادی کی تقریب میں گانے شکر ونڈا رے پر بیٹیوں کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ بیٹیوں کے ہمراہ فیملی کی شادی میں کیا گیا مختصر سا ڈانس۔


اداکارہ کی ویڈیو پر صنم جنگ، سنیتا مارشل اور علی کاظمی سمیت کئی شوبز شخصیات نے پسند کیا ۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جارہا ہے۔