حکومت کو زمین چاہیے تو معاوضہ دینا ہوگا، سہیل شاہ

گلگت (پ ر) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت گلگت بلتستان سید سہیل عباس شاہ نے کہا ہے مقپون داس عوام کی ملکیت ہے۔، مقپون داس کی ملکیت پر تنازعہ ضرور ہے لیکن زمین عوام کی ملکیت ہے اس حوالے سے مختلف فریق عرصہ دراز سے عدالتوں میں ہیں اور ملکیت کا معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے، ایسے میں حکومت کیسے عوامی ملکیتی زمین پر اکنامک زون بنا نے جارہی ہے؟ اگر گورنمنٹ نے اکنامک زون بنانا ہے تو وہاں کے فریقین کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کرے ایک طرف حکومت لینڈ ریفارمز کا چورن بیچ رہی اور دوسری جانب عوامی زمینوں پر قبضے کی کوشش کی جارہی،عوامی ملکیتی زمین وہاں کے عوام کو معاوضہ دئے بغیر کیسے اٹھا سکتی ہے؟بغیر معاوضے کی زمین اٹھانے کی کوشش کی گی تو عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ عوام کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جاے گی۔لیڈ ریفارمز کے دعوی داروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ رہا ہے، بتایا گیا کہ لینڈ ریفارمز بل کابینہ سے منظور ہو چکا ہے لیکن ایک عرصہ گزرنے کے باوجود بِل اسمبلی تک نہیں پہنچا، آخر وہ کونسی قووتیں ہیں جو عوام کو ملکیت دینے سے روک رہی ہے؟انہوں نے کہا ہے کہ عوامی معاملات میں خاموش نہیں رہ سکتے۔ جب تک عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا اکنامک زون نہیں بن سکتا۔ اگر حکومت کو زمین چاہے تو طے شدہ ریٹ کے تحت عوام کو معاوضہ دے کر اکنامک زون بنایا جائے۔