سکردو (رضا قصیر) وزیر صحت راجہ اعظم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جوان ، نوجوان ، بچے کسی بھی شعبے میں کیس ملک کے دیگر صوبوں کے نوجوانوں ، جوان اور بچوں سے کم نہیں ہے اگر مواقع میسر آجائے تو ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام دو روزہ فروزن فیریٹیل وینٹر فیسٹول کا افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میری زندگی کا یہ پہلا موقع ہے کہ میں آئس ہاکی دیکھ رہاہوں اور انتہائی خوشی ہوئی کی ہمارے بچوں میں اتنی اچھی صلاحیت موجود ہیں انشا اللہ آئندہ آئنے والے وقتوں میں ہم اس کھیل کے لئے ہمارے کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر لے کر جانے کی کوشش کریں گے جہاں آئس ہاکی کھیلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا وہیں چھوٹے بچے بچیوں نے بھی سییٹنگ کر کے تمام شرکا سے داد وتحسین حاصل کی ان کی مہارت دیکھ کر میں خوشی اور حیرت میں مبتلا ہو گئے اس کے علاوہ بلتی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے شبیر شہنشاہ اور اس کے گروپ نے بھی اپنی کوششیں کہ جو سراہے جانے کے قابل ہیں انہوں نے کرتب دیکھانیو الے بچوں میں نقد انعامات تقسیم کئے ہاکی کے تمام میچز میں سکردو کے ٹیموں نے دیگر اضلاع کے ٹیموں کو کہطرفہ مقابلے کے بعد ہرادیا پہلے میچ میں سکردو کی بی ٹیم نے گانچھے کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 9گول دوسرے میچ میں سکردو سی نے کھر منگ کوصرف کے مقابلے میں 7گول جبکہ سکردو اے ٹیم نے شگر کی ٹیم کو صرف کے مقابلے میں 6گول سے شکست دے کر تمام میچز اپنے نام رکرنے میں کامیاب ہوئے اس موقع پر فانوس ، بون فائر آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے اور بلتی دھنوں سے شائقین کو محضوظ کرتے رہے۔
