استور،فینہ روڈ پر گاڑی کھائی میں جاگری، 2افراد جاں بحق

  استور(سبخان سہیل)استور بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر برف جمنے سے حادثات پیش آرہے ہیں استور کے نواحی گاں فینہ دانل گائوں سے عیدگاہ ہیڈ کوارٹرآنے والی گاڑی پھسلن کی وجہ سے گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص عرفان علی  موقع پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ ایک زخمی میرباز علی زخمی حالت میں گلگت منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے حادثے کے وقت گاڑی میں ڈائیور سمیت 6 افراد سوار تھے جن میں سے تین زخمی ہیں جبکہ دو جابحق ہوئے زخمیوں میں سے ڈائیور کا تعلق چونگرہ ہے باقی تمام کا تعلق دنل سے ہے زخمیوں کو استور ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دینے کے بعد گلگت ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نواب حمد کی طرف سے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی طرف سے احکامات کی روشنی میں فوری امرجنسی نافذ کر تمام ڈاکٹروں کو حاضر کروایا اور خود بھی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ علاج کی بھرپور کوشش کی جبکہ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق آور ایس پی استور وزیر نیک عالم نے بھی زخمیوں کی عیادت کی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ڈپٹی کمشنر استور کی طرف سے زخمیوں کی علاج اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کیے دوسری طرف ایس پی استور کی طرف سے تمام عوام ٹرانسپورٹرز حضرات سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ور گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کا استعمال ضرور کریں دوسری طرف شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم تمام بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع لوگ مسلسل گھروں کے اندر محصور سرکاری دفاتر کے اندر تعطیلات جیسا سماں کاروباری مراکز بھی ویران عوام سخت پریشان میدانی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ جبکہ بالائی علاقوں میں تین فٹ تک برفباری ہوچکی ہے ضلع کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی شدید متاثر جسکی وجہ سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔