علیزے شاہ کو آخر ہو کیا گیا ہے؟اداکارہ کا حالیہ لک بھی شدید تنقید کی زد میں

 اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر اپنے بولڈ لک سے صارفین کو برہم کردیا ہے۔ علیزے کے مداح ان کی معصومیت ، بڑی بڑی آنکھیں، اور خوبصورتی پر بھی مرتے تھے تاہم اپنے انتہائی بولڈ لک سے انہوں نے اپنے مداحوں کو ناراض کردیا ہے۔ہر بار کی طرح اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا، علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کیں جس میں انہیں سفید پروں والے آف شولڈر منی ٹاپ اور سفید جیکٹ پہنے دیکھا گیا جو صرف علیزے کے ہاتھوں کو ڈھانپ رہے تھے۔جیسے ہی تصاویر منظر عام پر آئیں علیزے شاہ کے فینز ان کے نئے بولڈ انداز پر شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ دباﺅ کا شکار ہیں انہیں انڈسٹری میں کام نہیں مل رہا، جو ان کی مایوسی اور فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔