کرونا صورتحال، گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند

 کرونا وائرس کی سنگین صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد بھی متاثر ہوئی ہے  جس کے بعد پورے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کر دیا گیا ہے، معمولی نوعیت کی سرجریز نہیں ہونگی تاہم ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق تمام ہسپتالوں میں جاری رہے گی۔ تمام ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف بھی معمول کی ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔