گلگت(پ ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے معروف نعت خواں خواجہ علی کاظم، سید علی جان، ندیم خواجہ اور علی زین ترابی کی ٹریفک حادثے میں المناک موت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے مرحوم خواجہ علی،ندیم خواجہ، سید علی جان اور علی زین ترابی کے لواحقین اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت گلگت بلتستان سوگواروں کے ساتھ ہے۔
