سکردو(شاہد کمال )خواجہ علی کاظم اور ان کے ساتھیوں کی المناک موت کے بعد سوگواران حکومت سے حادثے پر تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں ، سوگواران طویل سفر کے بعد متعلقہ تھانہ جامشورو پہنچ گئے، لوحقین کا کہنا ہے کہ تھانہ جامشورو میں عملہ موجود نہیں تھا اور متعلقہ ایس ایچ او نے ملزمان کو اپنے گھر پر رکھا ہوا تھا اور ملزمان آرام سے ایس ایچ او کے گھر بیٹھ کر موبائل فون کا استعمال کر رہے تھے جس پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے اور تھانہ ایس ایچ او اور حادثے پر سوالات اٹھ رہے ہیں، اس واقعے پر بات کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ڈیلی کے ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں خواجہ علی کاظم اور ان کے ساتھیوں کی موت پر پوری قوم سوگوار ہے، گلگت بلتستان حکومت اس سلسلے میں سندھ حکومت سے بات کرے گی اور ہماری پوری کوشش ہے کہ اس المناک حادثے کی منصفانہ اور حقائق پر مبنی تحقیق و تفتیش ہو ۔
