پولیس فورس کو سیاسی نہیں پروفیشنل بنائیں گے، آئی جی

 انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعیدوزیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کو مثالی فورس بنایاجائیگا اور فورس کو سیاسی نہیں پروفیشنل بنایاجائیگا امن اسی صورت میں برقرار رہ سکتاہے جب ہم پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھیں گے چاہتے ہیں کہ پولیس فورس غیر سیاسی رہے تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جاسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے نامور عالم دین شیخ حسن جعفری چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری احمد علی پی ٹی آئی بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات غلام حیدر ودیگر وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سارے مسائل پولیس فورس کو سیاسی بنانے سے پیش آرہے ہیں اس لئے ہماری کوشش ہے کہ پولیس کوسیاست سے دور رکھاجائے محکمہ پولیس میں اصلاحات لائی جارہی ہیں اصلاحات لانے کا بنیادی مقصد علاقے کے مثالی امن کو برقراررکھناہے علاقے کے امن پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے امن کیلئے ہرقسم کی قربانی دیں گے پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت چوکناہے انہوں نے کہاکہ بلتستان کے داخلی راستوں پر قائم چیک پوسٹیں سیاحوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر ختم کی گئی تھیں اگر بلتستان کے عوام کو تحفظات ہیں تو ہم تمام چیک پوسٹیں دوبارہ بحال کرنے کیلئے تیارہیں ہم جوکچھ بھی کررہے ہیں عوام کے مفاد میں کررہے ہیں عوام ہی خوش نہیں ہیں تو چیک پوسٹیں بحال کرنے میں کوئی دیر نہیں لگائیں گے انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے عوام الناس خاص کر علمائے کرام محرم الحرام میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کریں سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا بلتستان کے مثالی امن میں یہاں کے علمائے کرام کا کردار مثالی رہاہے بلتستان کے علمائے کرام امن کے عظیم سفیرہیں انہوں نے کہاکہ پولیس جوانوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے پولیس جوان علاقے کے امن کیلئے چوکس رہیں اور کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کسی قسم کے دباو میں آئے بغیر قانون کی عمل داری کو یقینی بنایاجائیگا عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے میں وزیرستان کے سخت حالات کا مقابلہ کرتا رہا ہوں یہاں امن وامان کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگاعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے دریں اثناء شیخ محمد حسن جعفری نے نئے آئی جی پی کو قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا۔