ضمنی الیکشن میں بھی مافیاکوشکست ہوگی،فردوس عاشق

معاون خصوصی اطلاعات  پنجاب فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ آج پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھی مافیا کو شکست ہوگی، پی ٹی آئی مافیا کا ڈالا ہوا گند صاف کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے   کہا کہ پی پی 38 میں بدمعاشی، غنڈہ گردی، دھونس دھمکی سے ووٹ چرانے والوں کا ہمیشہ کیلئے سورج غروب ہو رہا ہے اور یہ حلقہ بھی کپتان کا ہو چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہر شہر اور گاں ترقی کر رہا ہے، سابق حکمرانوں نے برسوں اقتدار کے باوجود پنجاب کے عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔