کرونا صورتحال پر حکومت متحرک، کسی سے ڈکٹیشن نہیں لینگے،مشیر خوراک

مشیر خوراک شمس الحق لون نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے مقابلے کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت دن رات کوشش کر رہی ہے ۔ اور اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو اس وبا سے بچائے حکومت کورونا سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی دور حکومت میں گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کو 1/16کے سکیل سے مسور دال کھلا کر ٹروٹ مچھلی کا جعلی بل بنانے والے مسلم لیگ ن بھی آج کل کورونا کے نام پر میڈیا پر پروپیگنڈے کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے گلگت بلتستان حکومت کو کسی سے ڈکٹیشن لینے کی کوئی ضرورت نہیں اور ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ کورونا سے بچنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائینگے ۔ تاہم عوام بھی حکومت کیساتھ تعاون کرے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو۔ مشیر خوراک نے کہا کہ اپوزیشن والے جو چاہے کرے ہمیںکوئی فرق نہیں پڑتا ۔ ہم عوام کی خدمت جاری رکھینگے جو ہماری اولین ترجیح ہے اور اس میں بہتری لائی جائیگی ۔