نگر ضمنی الیکشن میں شفافیت دیوانے کا خواب ہے، ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان سنٹرل سیکرٹریٹ کے ترجمان نے نگر ضمنی الیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہیکہ تحریک انصاف اور اس کا الیکشن کمشنر نگر الیکشن میں ڈھٹائی سے دھاندلی کررہے ہیں۔الیکشن کمشنر گلگت بلتستان تحریک انصاف کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔8 مہینے سے نگر کے ضمنی انتخابات کو معطل رکھنا,نگر کے سرکاری نظام میں 8 مہینے سے تحریک انصاف اور اس کی صوبائی حکومت کے من پسند آفیسروں اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ٹھیکوں کی بندر بانٹ ہے اور شیڈول کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سرکاری عہدوں کے نوٹیفیکیشن ہورہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہاکہ قانون،ضابطے، اخلاقیات اور سیاسی اقدار کو کھلے عام دھاندلی کی نذر کردیا گیا ہے۔سرکاری وسائل کا بیدریغ استعمال کیا جارہا ہے۔صوبائی وزراء نے طوفان بدتمیزی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشنر تحریک انصاف یہ نہ سمجھے کہ الیکشن مسلم لیگ (ن) کے ہاتھ خالی ہیں بلکہ ہم یہ واضع کردینا چاہتے ہیں کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے تحریک انصاف کیلئے جس سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہے اس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ترجمان نے کہاکہ نگر ضمنی الیکشن میں جو لاقانونیت ہورہی ھے مسلم لیگ (ن) کے پاس آپشن موجود ہیں کہ ہم کیا فیصلے کریں گے۔مسلم لیگ (ن) اس دھاندلی زدہ الیکشن پر مشاورت کررہی ہے اور جلد اپنا لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔