کرونا،ایک ہی روزمیں10مریض چل بسے،سعدیہ دانش کادعویٰ

 گلگت بلتستان اسمبلی کی ممبر و پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریڑی اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں کورونا وائرس کے باعث موت کا رقص جاری ہے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بے شمار اضافہ مزید کورونا کے پھیلاو کا سبب بن رہا ہے جبکہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مریض بے یارو مددگار کرونا کے رحم وکرم پر آئے روز زندگی کی بازی ہار رہے ہیں ایک ہی دن میں 10 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گئے کسی بھی ہسپتال یا آیسولیشن سینٹر میں کرونا سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ سہولیات اور ادویات حتیٰ کہ ماسک تک میسر نہیں۔ حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے اور پانی سر سے گزر رہا ہے گلگت بلتستان کے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔ یا اللہْ سب پر اپنا رحم و کرم فرما!