علی سدپارہ اور ساتھیوں کی میتوں کو لانے کیلئے کوششیں تیز

قومی ہیرومحمدعلی سدپارہ کے بیٹے ساجدسدپارہ کے ٹوکیمپ فورپرپہنچ گئے، ساجد سدپارہ کے ساتھ پاکستانی ہائی پوٹر،نیپالی کوہ پیمااورکینیڈاکافلم میکربھی موجود ہیں۔ساجدسدپارہ والدمحمد علی سدپارہ کی میت کونیچے لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔بہادرباپ کابہادربیٹا  کیمپ فور سے اوپر چوٹی کی خطرناک جگہ جسے ڈیٹھ زون کہا جاتا ہے تک پہنچ گیا ہے،ذرائع کے مطابق ساجد سدپارہ والد کی میت لانے کے لئے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے لیکن خطرناک جگہ سے نیچے لانے کے لئے مشکلات کا سامنا ہے آرمی کے ہیلی کاپٹر بھی کیمپ ٹو سے میتوں کو سکردو لانے کے لئے تیار ہے کیمپ ٹو سے اوپر ہیلی کی پرواز مشکل ہوجائے گی کے ٹو بیس کیمپ ذرائع کے مطابق میتوں کو ڈیتھ زون سے نیچے لانے کے لئے ساجد ٹیم کو مشکلات ہوسکتی ہیں اس لئے ایک اور ٹیم بنا کر ان کی معاونت کر سکتے ہے تا ہم ساجد سدپارہ حکومتی و سیاحتی حکام سے رابطے میں ہیں امید ہے وہ جلد قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کی لاش کو نیچے لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ساجد سدپارہ نے اس مشن کی کامیابی کے لئے قوم سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔