گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے وار تیزی کے ساتھ جاری ،ایک دن میں 8 مریض جاں بحق

گلگت( سٹاف رپورٹر ) گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں ایک دن میں 8 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 52 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز گلگت کے مزید 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں کرونا وائرس سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی افراد کی تعداد 133 ہوچکی ہے۔ کرونا وائرس کے 52 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے  ہیں۔ جن میںسے سکردو کے 21' غذر کے 16' گلگت میں 14 اور کھرمنگ میں ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 786ہوچکی ہے جن میں سے گلگت میں 359'سکردو میں 162' غذر 120 ' استور میں 49' دیامر میں 28' کھرمنگ 15 گانچھے میں 12' شگر میں 11 اور نگر میں 10 فعال مریض ہیں جبکہ کرونا کے 6مریض صحت یاب ہوئے ہیں جو کہ تمام سکردو کے ہیں۔