طالبان کاخوف:عرشی خان,افغان کرکٹرکے ساتھ شادی سےخوفزدہ

عرشی خان کا کہنا ہے کہ میری منگنی ایک افغان کرکٹر سے ہونی تھی جسے والد نے منتخب کیا تھا لیکن خدشہ ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کی وجہ سے میری فیملی کو منگنی ختم کرنا پڑ سکتی ہے۔

Volume 0%
 

افغانستان سے تعلق رکھنے والی عرشی کی منگنی کی باضابطہ تقریب اکتوبرمیں منعقد کی جانی تھی جبکہ دونوں فیملیز کے درمیان رشتہ طے پاچکا تھا۔

ارینج منگنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹی وی اداکارہ نے بتایا کہ ‘ اگر چہ میں اپنے ہونے والے منگیتر کے ساتھ رابطے میں تھی ،وہ میرے والد کے دوست کا بیٹا ہے اور ہم آپس میں دوستوں کی طرح بات چیت کرتے ہیں لیکن اب مجھے یقین ہے کہ میرے والدین میرے لیے ایک بھارتی ساتھی تلاش کریں گے’۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ’ میں افغانی پٹھان ہوں ، اورمیرا خاندان یوسف زئی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ افغانستان سے ہجرت کرنے والے میرے دادا بھوپال میں جیلر تھے۔ میری جڑیں افغانستان میں ہیں ، لیکن میں اپنے والدین اور دادا کی طرح بھارتی ہوں’۔

بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وی شو ‘ بگ باس ‘ کے سیزن 11 سے شہرت حاصل کرنے والی عرشی خان افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ طالبان کے برسراقتدارآنے کے بعد عرشی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سیزن 11 کے بعد بگ باس کے سیزن 14 میں بطورچیلنج حصہ لینے والی عرشی خان کے کریڈٹ پرکئی میوزک ویڈیوز کےعلاوہ ‘ ساوتری دیوی کالج اینڈ ہاسپٹل، وش، اور ‘عشق میں مرجاواں ‘ سمیت متعدد ٹی وی شوز اور ایک تامل فلم بھی ہے۔