گلگت بلتستان کے فٹبالر محمد مسعود کا ہانگ کانگ کے کلب سے معاہدہ

اسلام آباد( نامہ نگار) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹ بالر محمد مسعود نے ہانگ کانگ کے ایک کلب جوائن کر لیا ہے گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں محمد مسعود نے Corintians کلب کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کر کے جوائن کیا ہے جو 4ستمبر سے ہانگ کانگ میں شروع ہونے والے رائل انٹرنیشنل لیگل فٹ بال لیگ ڈویژن 1 میں حصہ لیں گے محمد مسعود کا تعلق ضلع گانچھے کے علاقہ سنیو سے ہے یاد رہے کہ محمد مسعود سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ سے میڈیا اینڈ کمیو نیکشن میںپی ایچ ڈی کررہے ہیں