کروناکازور برقرار، 98افراد جان سے گئے

 ملک بھر میں کرونا وائرس سے وائرس سے مزید 98 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی،3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 5 ہزار 5، سندھ میں 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، بلوچستان میں 32 ہزار 411، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 771 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 314 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 67 ہزار 589 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 478 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 96، سندھ میں 6 ہزار 995، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 130، اسلام آباد میں 877، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 178 اور آزاد کشمیر میں 712 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔