یاسین سلگان ریجن کے مسائل وزیراعلیٰ تک پہنچائیں گے، فتح اللہ

وزیراطلاعات و پلاننگ فتح اللہ خان سے پاکستان تحریک انصاف یاسین کے جنرل سیکرٹری خلیفہ دلاورخان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے وزیراطلاعات گلگت بلتستان کو یاسین بالائی علاقہ سلگان ریجن میں عوام کو درپیش مسائل سے تحریری طور پر آگاہ کیا۔وزیراطلاعات و پلاننگ فتح اللہ خان نے شہید نشان حیدر لالک جان ڈسپنسری کو اپ گریٹ کرنے یاسین سلگان ریجن کے سرکاری سکولوں کی پوسٹوں پر بھرتی ہوکر اپنے من پسند سکولوں میں ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کو فوری طور یاسین سلگان ریجن کے سکولوں میں تعینات کرنے گزشتہ پندہ سالوں سے زیرالتواء بروکوت ہندور پل کی تعمیر کو یقینی بنانے اور ہندور میں گرلز سکول تعمیرکرنے کے مطالبات کو فوری طور پر وزیراعلی گلگت بلتستان تک پہنچانے اور دیگر متعلقہ محکموں سے منظور کرانے کا یقین دلایا۔