قراقرم یونیورسٹی کو یکم اکتوبر سے کھولنے کا فیصلہ

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جامعہ میں تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لئے یونیورسٹی یکم اکتوبر 2021 سے کھولنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ا ور دُور دراز علاقوں سے طلبہ کی آمد کو یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیاگیاکہ یونیورسٹی ہاسٹل کو 29ستمبر2021سے کھول دیے جائیںگے۔جبکہ سمسٹر امتحانات کو مورخہ 4اکتوبر2021سے شروع کروانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق اہم اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ یونیورسٹی کے مین اور سب کیمپسز میں کسی بھی لسانی ،علاقائی ،قومیت اور فرقے کی بنیاد پر طلبااور ملازمین کے کسی بھی جلوس و جلسے کے انعقا د پر پابندی عائد ہے اور اس ضمن میں ماضی میں بھی اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی گئی ہیں ۔اجلاس میں 3ستمبر کے واقعہ میں ملوث طلبا کو یونیورسٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرقوانین کے مطابق چارہ جوئی کا بھی فیصلہ کیاگیا۔اس حوالے سے یونیورسٹی انضباطی کمیٹی اُن طلبا کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرنے کا بھی کہاگیا ۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں یونیورسٹی کے دیگر طلبا اور عملے کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی میں ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیںاور کسی بھی تفرقے میں ملوث نہ ہوں اور نہ ہی وہ ایسی کاروائیوں میں حصہ لیں۔جو یونیورسٹی کے ضابطہ اخلاق اور نظم و نسق سے متصادم ہوں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزکے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بی ایس سمسٹر خزاں سال 2021کے لیے جاری داخلوں کو 30ستمبر 2021تک بڑھادیاگیا ہے اور بی ایس سمسٹر خزاں سال2021کے نئے کلاسز 15اکتوبر2021سے شروع کی جائیں گی ۔لہذا تمام شعبہ جات اس سے قبل نتائج کا اعلان کریں ۔یاد رہے کہ بی ایس سمسٹر خزاںسال 2021میں نئے داخلے لینے کے خواہش مند امیدوار وں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اس ضمن میں داخلہ آفس مین کیمپس سے رابطہ کریں۔