ملتان میں سخت سردی کی لہر آم کے باغات کو متاثر


ملتان میں پھلوں کے بادشاہ کو خشک سردی سے بچانے کے لیے باغبان نت نئے جتن کرنے میں مصروف ہیں، کاشت کاروں نے پولی تھین بیگ سے پودوں کو ڈھانپنے شروع کردیا ہے۔

شہر کا درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ ہونے سےآم کے پتے گل رہے ہیں۔80 ہزار ایکڑ رقبہ پرآم کے باغات سردی سے متاثر ہورہے ہیں، کاشتکاروں کو اس سال آم کی پیدوار میں کمی کا امکان ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ آم کے پودے کے تنوں، ٹہنیوں اور پتوں میں پانی جم کر برف ہو جاتا ہے جس سے پودے کی نشو نما متاثر ہوتی ہے۔