تیسرا ڈپٹی کمشنر کپ فٹبال چیمپئن شپ سپر اسٹار کشروٹ لکی آٹوز اور جی بی ویٹرنز فٹبال کلب نے اگلے راونڈ کے لیئے کوالیفائی کرلیا


گلگت: تیسرا ڈپٹی کمشنر کپ فٹبال چیمپئن شپ سپر اسٹار کشروٹ لکی آٹوز اور جی بی ویٹرنز فٹبال کلب نے اگلے راونڈ کے لیئے کوالیفائی کرلیا جبکہ گلگت الیون جی بی ہوریکینڈ فٹبال کلب گریٹ پلٹنز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گلگت کے زیر نگرانی میں لالک جان اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز تین اھم میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد لکی آٹوز فٹبال کلب نے پینلٹی ککس پر گریٹ پلٹنز کلب کو 3 گول کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی جبکہ اگلے میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر سپر اسٹار کشروٹ نے جی بی ہوریکینڈ فٹبال کلب کو 3 گول کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی جبکہ دن کے آخری میچ میں جی بی ویٹرنز فٹبال کلب نے گلگت الیون کو 1 گول سے شکست دے کر اگلے راونڈ میں جگہ بنالی آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے صبح 10 بجے خومر فٹبال کلب اور جی سی ایف سی کلب کے درمیان میچ کھیلا جاے گا جبکہ دن 12 بجے محمدی فٹبال کلب اور الیون برادرز کلب کے درمیان میچ ہو گا جبکہ دن 2 بجے شہید آمن کلب کا مقابلہ الیون اسٹار امپھری کیساتھ ہو گا تمام فٹبال کلبوں کے زمہ داران کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر لالک جان اسٹیڈیم میں تشریف لائیں۔