عامر علی اور سنجیدہ شیخ میں شادی کے 10 سال بعد طلاق ہوگئی

بھارتی ٹیلی ویژن کی نامور جوڑی سنجیدہ شیخ اور عامر علی کی شادی کے 10 سال بعد طلاق ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق  ان کی علیحدگی کچھ عرصہ قبل ہی ہوگئی تھی اور انہوں نے طلاق کے کاغذات 9 ماہ قبل جمع کروائے تھے تاہم اب دونوں کی طلاق ہوئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار جوڑے کی جانب سے اپنی طلاق کو انتہائی خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی اسی وجہ سے انہوں نے اب تک میڈیا کو اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔یاد رہے کہ اداکار عامر علی اور سنجیدہ شیخ نے کئی عرصہ قربت کے بعد مارچ 2012 میں شادی کی تھی، دونوں نے بھارت کے مقبول ڈانس شو 'نچ بلیے' کے تیسرے سیزن میں بھی شرکت کی تھی اور اس میں فاتح قرار پائے تھے۔