Image

ادکارہ صبور علی نکاح کے دوران آبدیدہ ہوگئیں

اداکار علی انصاری کے ساتھ نکاح کے دوران اداکارہ صبور علی کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں نے نئی زندگی شروع کرنے والے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ صبور علی اور اداکارعلی انصاری نے 7 جنوری  کو کراچی میں نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 3 جنوری سے ہوا تھا اور دونوں کے مایوں کی تقریبات 5 جب کہ مہندی کی تقریبات 6 جنوری کو ہوئی تھیں۔دونوں نے نکاح کے لیے دن کی روشنی کا انتخاب کیا اور کراچی کی تاریخی عمارت میں دوستوں، رشتے داروں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں نکاح کیا۔ان کے نکاح کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں دلہن صبور علی جذباتی دکھائیں دیں ۔وائرل ویڈیو میں دلہن کے آبدیدہ ہونے پر دولہے انہیں سہارا دیتے ہوئے انہیں پیار سے ماتھے پر بوسہ بھی دیتے  دکھائی دیتے رہے ۔