ٹی ٹی پی کا ترجمان و پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغان صوبے ننگرہارمیں مارا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کا ترجمان و پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغان صوبے ننگرہارمیں مارا گیا،ذرائع کے مطابق دہشتگرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا جو میرانشاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا اور شاہد اللہ شاہد کے بعد ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا،دہشتگرد محمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھا۔ ذرائع کے مطابق خراسانی ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا،خراسانی ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی کے ساتھ مل کر پاکستان کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کر رہا تھا۔ محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا