کورونا ویکسینیشن ، پاکستان نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

پاکستان نے کورونا ویکسین لگانے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، دس کروڑ افراد کو ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز اور 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز ویکسین لگانے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، ملک میں 10 کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک اور 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو مکمل ویکسین کی خوراک لگائی جا چکی ہے۔ اسدعمر کا کہنا تھا کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے، ہمیں ویکسین لگانے کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔