Image

آمنہ الیاس ان باکس میں تصاویر مانگنے والوں پر برہم

معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان باکس میں تصاویر مانگنے پر برہم ' اپنا ایکسرے دینے کی بھی پیشکش کردی۔آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری تمام تصاویر دیکھنے کے باوجود آپ لوگ ان باکس میں تصاویر مانگتے ہیں، آپ کو مزید کس قسم کی تصاویر چاہئیں، کیا میرا ایکسرے چاہیے؟مذکورہ اداکارہ اکثر ہی انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصاویر پوسٹ کرتی ہیں۔گزشتہ دنوں انہیں کسرتی لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔