گلگت، سیکرٹری داخلہ کا ریسکیو 1122کے دفتر کا دورہ

سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات اقبال حسین نے گلگت  بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو  1122گلگت کے دفتر کادورہ کیا، ان کے ساتھ کمشنر گلگت میر وقار بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل گلگت  بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122فدا حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس موقع پر ریسکیو 1122کے چاک و چوبند دستے نے مہمانوں کو سلامی دی۔ڈائریکٹر جنرل گلگت  بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122 فدا حسین نے سیکریٹری داخلہ کو ریسکیو 1122کے کنٹرول روم، سٹور، ایمرجنسی گاڑیوں اور دفتر کا معائنہ کروایا اورگلگت  بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی  جبکہ ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کی مشقوں کا عملی  مظاہرہ کیا اور مہمانوں سے داد وصول کی۔سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات نے ریسکیو رز کے دربار میں ریسکیورزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت  بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122کی کارکردگی بہترین رہی ہے اور ریسکیورز کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے دربار میں ریسکیورز کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کا اعادہ کیا اور کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز کو تعریفی اسناد دیئے جائینگے۔ڈائریکٹر جنرل گلگت  بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122فدا حسین نے اس موقع پر کہا کہ گلگت  بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 نے گزشتہ دس سالوں میں 50ہزار سے زائد حادثات میں بروقت پہنچ کر لاکھوں قیمتی زندگیوں اور قیمتی املاک کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے گزشتہ چند روز  میںPDCN کی عمارت اور بس سٹینڈ میں گیس سلنڈروں کی دکان میں آگ لگنے کے بڑے واقعات میں بروقت پہنچ کر اور انتہائی بہادری سے آگ پر قابو پانے اور گیس سلنڈروں کی دکانوں کی آگ پر قابو پانے پر ریسکیورز کی کارکردگی کا بھی زکر کرتے ہوئے ریسکیورز کو شاباش دی۔