چیف کورٹ، محکمہ خوراک میں تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل

 چیف کورٹ گلگت بلتستان نے محکمہ خوراک میں گزشتہ دنوں ہونے والے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 16 فروری 2022 کو کیس کی سماعت ہوگی۔ محکمہ خوراک کے سی ایس او مختار احمد میر کی طرف سے صوبائی حکومت' سیکریٹری سروسز ' سیکریٹری فوڈ اور ڈائریکٹر خوراک کو فریق بناکر کیس دائر کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو ایک سال قبل ضلع غذر میں سی ایس او تعینات کیا گیا 5 جنوری کو ضلع دیامر تبادلہ کر دیا گیا نئے عہدے کا ابھی چارج بھی نہیں لیا تھا کہ سیاسی اثر رسوخ کی بناء پر 11 جنوری کو ضلع گانچھے تبادلہ کر دیا گیا۔ پٹیشنر دماغ کے مختلف امراض کا شکار ہے اور ڈاکٹروں کی طرف سے سخت ہدایات ہیں کہ طویل سفر اور اونچے مقامات پر جانے سے گریز کریں معزز عدالت نے تبادلوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے 16 فروری کو کیس کے سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔