غیرمقامی سرمایہ کاروں کو زمینیں پچیس سال کی لیز پر دی جائیں، وزیربلدیات

 صوبائی وزیربلدیات حاجی عبدالحمیدنے گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جب تک باہرسے سرمایہ کار نہیں آئیں گے کوئی ترقی نہیں آئیگی سرمایہ کاروں کو یہاں لانے کیلئے ماحول بناناہوگا بیشک لوگ زمینیں فروخت نہ کریں زمینیں فروخت کرنے کا میں بھی حامی نہیں ہوں البتہ مقامی لوگ باہرسے آنیوالے سرمایہ کاروں کو زمینیں لیزپر دیں 20 یا پچیس سال تک زمینیں لیز پر دینے سے علاقے کیلوگوں کو بڑے فائدے ہوں  گے ،مقامی لوگوں کی زمینیں ان کے پاس رہنے کے ساتھ ساتھ انہیں دیگرحوالوں سے بھی فائدے ہوں گے سکردو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیرمقامی لوگوں کو زمینیں بیچنے پر پابندی عائد کرنے سے باہرسے سرمایہ کار نہیں آسکیں گے جب باہرسے سرمایہ کار نہیں آئیں گے تویہاں ترقی کیسے ہوگی بتایاجائے کہ مقامی لوگوں کے پاس کتنے پیسے ہوں گے میں تقریبا 20 سے پچیس سال تک دبئی میں رہاہوں پہلے دبئی میں کچھ بھی نہیں تھا دبئی میں پہلے ہرطرف ویرانی تھی مگر وہاں باہر سے سرمایہ کاروں نے آکر سرمایہ کاری کی آج دبئی پر پوری دنیا کی نظریں ہیں اور یہ خطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگیاہمارے علاقے میں بھی کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے اللہ تعالی نے ہمارے خطے کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے اگر ہمارے علاقے میں کسی چیز کی کوئی کمی ہے تووہ پیسہ ہے پیسے جب تک نہیں آئیں گے ترقی ہوگی نہ ہی لوگ معاشی لحاظ سے خوشحال ہوں گے مقامی لوگ اپنی زمینیں اونے پونے دام فروخت کرنے کے بجائے باہر سے آنیوالے سرمایہ کاروں کو لیز پردیں اورمقامی لوگ سرمایہ کاروں سے معاہدہ کرلیں کہ کاروبار میں 5 یا دس فیصدفائدے زمینوں کے مالکان کو  دیںگے معاہدوں پر زمینیوں کا لین دین ہواتو یہاں بڑی ترقی آئیگی انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے کبھی علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے سنجیدہ ہوکر کوئی پالیسی نہیں بنائی ہماری حکومت پالیسی بنانا چاہتی ہے پالیسی نہ بنائی گئی تو علاقے کی ترقی خواب بن کر رہ جائیگی پالیسی نہ بنی  تو یہ بھی ہوسکتاہے کہ یہاں آنیوالے سیاح منفی پیغام لیکر واپس جائیں، وزیراعظم عمران خان نے سکردو آکر کہاہے کہ سکردو دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے ہمیں وزیراعظم کی تقریر کی لاج رکھنے کیلئے بھی خطے کی خوبصورتی کیلئے کام کرنا پڑیگا انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں جدید طرزپر پبلک ٹائلٹس بنانے کی ضرورت ہے اس مقصد کیلئے لوکل گورنمنٹ کام کریگی سکردو میں پبلک ٹائلٹس بنانے اور واٹرکولرز کی تنصیب کیلئے پیسے رکھے جائیں گے انہوں نے  کہاکہ نیک نیتی کے ساتھ کام کیا جائے تو کوئی چیز مشکل نہیں ہے  نیت نیک ہوتو ترقی وخوشحالی نہ آنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتاہم سب کو نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ علاقے کی ترقی کیلئے کام کرناہوگا۔