آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے شیڈول کا اعلان 21جنوری کو ہوگا

آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کی تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے لیے شیڈول کا اعلان 21جنوری کو ہوگا جبکہ رواں برس 16اکتوبر سے اس میگا ایونٹ کا آغاز ہونا ہے۔ایونٹ کا فائنل 13نومبر کو رکھا گیا ہے جبکہ مجموعی طورپر 45میچز کھیلے جائیں گے تاہم یہ کن شہروں اور کن تاریخوں میں ہوں گے، اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔رپورٹس کیمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان معاملات فائنل ہونے پر 21جنوری کو اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا اعزاز آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو اپنی سرزمین پر اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرنا ہے۔