آئی سی سی نے بابر اعظم کی 11برس پرانی ویڈیو جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 11برس پرانی ویڈیو جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ویڈیو انڈر 19ورلڈ کپ 2010کی ہے جس میں بابر اعظم بولنگ کر رہے ہیں۔ویڈیو میں بابر اعظم ویسٹ انڈین بیٹر کو گیند کراتے ہیں جو اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آٹ ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کی بھی پرانی ویڈیو شیئر کی ہے۔