پاکستانی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں، شیخ رشید کا دعوی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف آنا چاہتے ہیں آئیں، نہیں آنا چاہتے نہ آئیں، پاکستانی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر رکھا گیا ان پر بھی رکھا جائے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا ان کے سر پر نہیں، خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف نہیں جاتا، خزانے کو اتنا لوٹا گیا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط بھی ماننا پڑیں، حکومت کا چوتھا سال ویسے ہی نکل جائے گا، پانچواں سال الیکشن کا ہوگا،جمعہ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے، آج بھی وزیراعظم کو آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا، 3سے 4ماہ میں مہنگائی پر قابوپالیں گے، لوگ عمران خان سے چوروں کو جیل بھیجنے کی توقع کرتے ہیں، عمران خان کی حکومت 5سال پورے کرے گی، شیخ رشید  نے کہا کہ 23ویں مرتبہ یہ قوم آئی ایم ایف گئی ہے، ڈاکوئوں ، چوروں ، لٹیروں اور ذہنی مریضوں نے ملک کے خزانے کو لوٹا جس  کی وجہ سے آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننی پڑیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اندھی مچھلیاں ہیں، یہ دو ِدو لانگ مارچ کر رہے ہیں ، بھائی ایک مارچ کریں تا کہ پورا ٹوکرا آپ پر رکھ دیا جائے،آپ دو ِدو لانگ مارچ کریں ہم آپ کے راستوں کی رکاوٹ نہیں بنیں گے، جب تک آپ راستوں  میں  رکاوٹ نہیں  کھڑی کریں گے  چاہے  اپوزیشن  لونگ مارچ کرو یا لانگ مارچحکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23مارچ کو پاکستان میں اوآئی سی کی اہم شخصیات آرہی ہیں،وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ چین جار ہے ہیں۔