منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا، حریم کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی، شہزاد اکبر

 وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے بھی حریم شاہ کی بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر بیان دیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کیدوران حریم شاہ سے متعلق سوال پر شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا،  حریم شاہ کے معاملے پر ایف آئی اے نے نوٹس لیا ہے اور انکوائری شروع کردی ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ برطانوی ایجنسی سے بھی حریم شاہ کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر کرنسی کی گڈیوں کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا اور نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنی بڑی رقم لے کر آرہی تھی۔