اٹھارہ جنوری سے بارشو ں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، الرٹ جاری

 ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم  اے گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق منگل ،بدھ اور جمعرات تک گلگت  بلتستان میں بارش ، بر ف باری اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑیوںکاپھسلنا،لینڈسلا ئیڈنگ اوربرفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام النا س کو تنبیہ کیاجا تا ہے کہ ند ی نالوں، دریائوں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں ۔ا س کے علاو ہ  عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دوران گاڑیوںمیں غیرضروری سفرسے اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظربلخصوص  نلتر، گاشو، پہوٹ ، کارگاہ ، گواچی،بگروٹ ، ہراموش، بارگو، شروٹ، جگلوٹ گورواور بسین کے عوام النا س کومطلع کیا جا تا ہے کہ ایسے نالے  یا پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میںسفرسے گریز کریں۔اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں،دریا کے قریب رہائش پذیر ہیں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں ۔اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال یا جانی مالی نقصان کی صورت میں بر وقت کاروائی کے لئے درجہ زیل نمبرات پر اطلا ع دیں ۔الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت:811-920724  05 ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 05811920100. 920102 اس حوالے سے  ڈپٹی کمشنر /چیرمین ڈی ڈی  ایم  اے گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میںبروقت کاروائی کے پیش نظر تعیناتی عمل میں لاکر رپور ٹ پیش کریں۔