الیکشن ٹربیونل میں فتح اللہ، جمیل احمد کے وکلاء کے دلائل مکمل

جج گلگت بلتستان الیکشن ٹربیونل جسٹس جوہر علی نے جمیل احمد کی فتح اللہ کی کامیابی کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن پر فتح اللہ کی متفرق درخواست پر سماعت کی، فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لئے اور گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم موجودگی پر 18 جنوری کو الیکشن کمیشن کے دلائل کے لئے مقرر کردیا الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا واضح رہے کہ فتح اللہ نے جمیل احمد کی پٹیشن کو ناقابل سماعت قرار دیکر متفرق درخواست دائر کی تھی جس پر فتح اللہ اور جمیل احمد کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی غیر حاضری پر 18 جنوری کو انکے دلائل کے لئے مقرر کیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی فتح اللہ کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن پر 18جنوری کو دلائل کے لئے مقرر کردیا اور حیدر خان کی رحمت خالق کے خلاف دائر پٹیشن پر تمام فریقین کے وکلاء کی استدعا پر آئندہ سماعت ملتوی کردی گئی۔