Image

ہنزہ میں فٹ برج کی تعمیر مکمل، علی آباد کو پانی سپلائی بھی بحال

ہنزہ میںششپر گلیشیر سے تباہی کے بعد آمدورفت کے لئے ضلعی انتظامیہ اور مقامی فلاحی اداروں کی مدد سے فٹ برج کی تعمیر مکمل کرلی گئی، ضلعی انتظامیہ اور مقامی فلاحی اداروں کی مدد سے فٹ برج تعمیر کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ کی انتھک کوشش کے باعث ہیڈ کوارٹر علی آباد کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی بھی بحال کردی گئی ہے جبکہ آپاشی کا پانی بھی آئندہ دو روز کے اندر بحال کردی جائے گی۔ پل کی تعمیر سے حسن آباد مرتضیٰ آباد اور شناکی سے تعلق رکھنے والی خواتین طلباءاور دیگر عوام کو سہولت مل گئی۔ڈی سی ہنزہ عثمان علی خان اور ایف سی این اے کے حکام نے عارضی پل کا معائنہ کیا۔ڈی سی ہنزہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مقامی ضلعی انتظامیہ اور مقامی فلاحی اداروں کی مدد سے پل تعمیر کیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ اپنی جان کی حفاظت کے لئے ایک وقت میں دو سے تین افراد پل کراس کریںتاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا انتظامیہ کی جانب سے تین شفٹوں میں 24 گھنٹے سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی بھی ہوگی اور رات کے اوقات کے لئے سرچ لائٹ بھی لگائی گئی ہیں ،صدر اسماعیلی کونسل کرنل ریٹائر امتیاز الحق نے علاقائی رسم کے مطابق پل کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور مقامی رضاکار دیگر تنظیمیں جنہوں نے پل کی تعمیر میں اپنا کارخیر ڈالا ہے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور حکومت اپیل کرتے ہوئے کہا جلد از جلد متبادل ٹرانسپورٹ پل کی تعمیر میں تیزی لائی جائے تاکہ اشیائے خوردنی اور دیگر سامان بھی باآسانی عوام کو میسر ہو ۔