Image

گلگت میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق


بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گےا زرائع کے مطابق گزشتہ روز جٹیال ایرےا میں دکان کا بورڈ لگاتے ہوئے 11 ہزار وولٹیج بجلی سے کرنٹ لگنے سے ماجد نامی لڑکا زخمی ہوا جسے فوری طورپر سی اےم اےچ ہسپتال گلگت مےں پہنچاےا گےا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ اپنے خالق حقےقی سے جا ملے مرحوم الصباح چوک ایرےا میں رہتا تھا جس کی عمر 25 سال تھی مرحوم گلگت بلتستان کے مشہور شاعر نفیس عالم لون کا بھانجا تھادو سری جانب جوٹیال ایف ایم۔91 ریڈیو کے باہر مین روڈ پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جہاں نوجوان ماجد کی قیمتی جان چلی گئی، وہیں ایف ایم 91 ریڈیو گلگت سٹوڈیو کے تمام الیکٹرانک سامان جن میں، ٹرانسمیٹر، انٹینے، پینل،یو پی ایس، کمپیوٹرز، ایل سی ڈیز، فائبر ٹو ہوم ڈیوائس، مائیکس اور دیگر الیکٹرانک سامان مکمل جل گئے، جس کی وجہ سے ادارے کو ایک کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔ ریجنل ہیڈ ایف 91 محمد عالم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رات کو ہماری ٹرانسمیشن جاری تھی اس دوران یہ واقعہ پیش آیا اور ایک دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ہماری جتنی مشنری تھی سب جل گئی،ٹرانسمیٹر اور انٹینے جلنے کی وجہ سے ایف ایم 91 کی نشریات مکمل بند ہو گئی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ اس حادثاتی نقصان کا ازالہ کیا جائے تاکہ ہم اپنی نشریات دوبارہ شروع کر سکیں۔